ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 میچ کیلئے انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جوز بٹلر، ڈیوڈ ملان، جونی بیرسٹو، لائم لیونگ سٹون، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل راشد اور ٹیمل ملز شامل ہیں۔ 
بنگلہ دیش کی قیادت محمود اللہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، عفیف حسین، نور الحسن، مہدی حسن، شوریف الاسلام، مستفیض الرحمان اور نسوم احمد شامل ہیں۔