آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، کتنے پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل ہیں؟

آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، کتنے پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل ہیں؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں بابراعظم دوسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی ترقی پاتے ہوئے ٹاپ 20 باؤلرز میں شامل ہو گئے ہیں۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں ڈیوڈ ملان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بابراعظم دوسرے، ایڈن مارکرم تیسرے، محمد رضوان چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیوون کونوے ساتویں، لوکیش راہول آٹھویں، ایوین لوئس نوویں اور حضرت اللہ زازئی 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں تبریز شمسی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ وانیندو دی سلوا دوسرے، راشد خان تیسرے، عادل راشد چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، ایڈم زامپا چھٹے، ایشٹن اگر ساتویں، شکیب الحسن آٹھویں، مہدی حسن نوویں اور مستفیض الرحمان 10 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے شاہین شاہ آفریدی 11 درجے بہتری کے بعد 23 سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف بہترین باؤلنگ کرنے والے حارث رؤف 50 ویں پوزیشن سے ترقی پاتے ہوئے 17 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ 
آل راؤنڈرز کی فہرست میں شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ محمد نبی دوسرے، جے جے سمٹ تیسرے، گلین میکس ویل چوتھے، ذیشان مقصود پانچویں، رچرڈ بیرنگٹن چھٹے، خاور علی ساتویں، وانیندو دی سلوا آٹھویں، روہان مصطفی نوویں اور مچل مارش دسویں نمبر پر ہیں۔