یہ مذہبی جماعت نہیں دہشتگرد ہیں ،حکومت کا ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن کا اعلان

یہ مذہبی جماعت نہیں دہشتگرد ہیں ،حکومت کا ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے فوج، انٹیلی جنس   اداروں اور متعلقہ حکام کی مشاورت سے واضح پالیسی فیصلہ لیا ہے کہ تحریکِ لبیک کو عسکریت پسند گروہ تصور کیا جائے گا، کالعدم ٹی ایل پی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیا جائے گا، ٹی ایل پی کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے وفاقی کابینہ نے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعت سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے جس کی بیک پر پاک فوج کو الرٹ رکھا گیا ہے ،آج کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں کرنے دینگے ۔

انہوں نے کہا کالعدم ٹی ایل پی کو بھارت سے سوشل میڈیا سپورٹ مل رہی ہے ،اب اس جماعت کو سیاسی بنیاد پر ٹریٹ نہیں کیا جا سکتا ،ٹی ایل پی کو دہشگرد تنظیموں کی طرح کنٹرول کیا جائیگا ۔

فواد چوہدری نے کہا  ریاست کو کمزور سمجھنے کی غلطی کوئی نہ کرے،کسی مائی کے لال کی جرات نہیں کہ ریاست کو بلیک میل کرے،یہ لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بناکر سڑکوں پر آجاتے ہیں ،ان کی قیادت چاہتی ہے کارکنوں کاخون سڑکوں پر  بہتا  رہے۔

وزیر اطلاعات نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کالعدم ٹی ایل پی  کے ساتھ  اب سیاسی نہیں، دہشتگرد تنظیم کی طرح سلوک کریں گے،سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں چلانے والے تماشہ بند کریں۔