کورونا وائرس سے کب تک چھٹکارا ملے گا؟اقوام متحدہ نے بتا دیا 

World Health Organization,WHO,Covid 19

جنیوا:عالمی وبا نےآتے ہی پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ،دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے ،عالمی ادارہ صحت ایک دفعہ پھر خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا اختتام ابھی دور ہے ،اس لیے عوام ویکسین لگوائیں اور احتیاط سے کام لیں ۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایمرجنسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا بحران ختم ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں اور وبا پر طویل عرصے تک کنٹرول کے لیے اگلی نسل کی ویکسینز بنانے کے لیے تحقیق کا مطالبہ کیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق 19 اراکین پر مشتمل کمیٹی کا ہر 3 ماہ میں اجلاس ہوتا ہے جس میں کورونا وبا پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سفارشات پیش کی جاتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے طویل ورچوئل اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ’کورونا ویکسین لگوانے اور علاج کے ذریعے پیشرفت دیکھی گئی ہے لیکن موجودہ حالات کے تجزیے اور پیش گوئی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی وبا ختم ہونے کا ابھی کوئی امکان نہیں ۔

 کمیٹی نے دوبارہ استعمال کیے جانے والے ماسک، سانس لینے کے آلے اور آئندہ نسل کے لیے ویکسین اور تشخیص و علاج کے حوالے سے مزید تحقیق کا مطالبہ کیا تاکہ طویل عرصے تک عالمی وبا پر کنٹرول کیا جاسکے۔