کیا ’’ٹیم پاکستان ‘‘میں بڑی تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں ؟نئے کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر

Pakistan Team,Cricket Team,T20 World Cup 2021,Dubai,Pak Vs Afghanistan

دبئی :بھارت اور نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے دو میچز میں شکست دینے کے بعد اب یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ٹیم پاکستان افغانستان کیخلاف ہونے والے اگلے میچ میں بڑی تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق بھارت اور نیوز ی لینڈ کیخلاف آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس دینے کے بعد ٹیم پاکستان نے افغانستان کیخلاف کھیلے جانے والے میچ کیلئے نئے شاہینوں کو میدان میں اُتارنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

گزشتہ روز پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم پاکستان کے پریکٹس سیشن کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جس میں کچھ نئے چہرے دکھائی دیے ،یہ تمام وہ کھلاڑی تھے جنہوں نے ابھی تک ٹی ٹوئنٹی کے پہلے دو میچز میں حصہ نہیں لیا ۔

3132267fef49d9db52a8cf91c5a8e484

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں  سرفراز احمد، حیدر علی ،عثمان قادر ،محمد نواز ، خوشدل شاہ اور وسیم خان جونیئر شامل ہیں جنہوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کی ۔

جن کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس کی تصاویر جاری کی گئیں وہ اب تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں تاہم ممکن ہے کہ نسبتاً کمزور حریفوں (افغانستان، نمیبیا، اور اسکاٹ لینڈ) کے خلاف پاکستان سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر تازہ دم شاہینوں کو میدان میں اُتارا جائے گا ۔