لانگ مارچ سے ایک روز قبل پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار

لانگ مارچ سے ایک روز قبل پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار

لانگ مارچ سے محض ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف اندرونی اختلافات کا شکار  ہوگئی۔

عمران خان کافیصل واڈاپریس کانفرنس پرشدید غصےکا اظہار کیا ہے ، ذرائع  کے مطابق فیصل واڈا کی پارٹی ممبر شپ معطل کردی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈیمیج کنٹرول کےلئے پارٹی رہنماؤں کا کل اہم اجلاس ہوگا،عمران خان آج رات بھی بذریعہ ٹیلی فون پارٹی رہنماؤں سے مشاورت  کریں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما  فیصل واوڈا  کی پریس کانفرنس پر  پی ٹی آئی سندھ  کے صدرعلی زیدی کی جانب سے  فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس بھی  جاری  کردیا گیا ہے  ۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ  فیصل واڈا نے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی ہے،  فیصل واوڈا  دو دن میں  جواب جمع کرائیں ۔

 پی ٹی آئی سندھ  کے صدرعلی زیدی کا  کہنا  ہے کہ  فیصل ووڈا نے ہمارے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ  دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام چینلز اور پی ٹی وی نے بھی پریس کانفرنس دکھائی ہے  جس سے  یہ  بات واضح ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ہی  فیصل واوڈا کو لانچ کیا ہے ،عمران خان نے پہلے ہی  واضح طور پر سب کو پرامن رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی  کوئی اہمیت نہیں ہے ۔

   پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل  نہ کہا فیصل واوڈا   کی پریس کانفرنس کا مقصد سمجھ نہیں آیا ۔ پتہ نہیں فیصل ووڈا کس کے ایما پر بول رہے ہیں ،عمران خان لاشوں کی سیاست نہیں کرتا  ،لانگ مارچ پر امن ہوگا  ۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا  ارشد شریف کی شہادت  پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ 

 سینیٹر اعجاز چودھری  نے کہا ہم فیصل واڈا کی پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہیں، فیصل واڈا نے پی ٹی آئی چھور کر بوٹ پالش کرنا شروع کر دیئے ہیں،یہ کہنا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے اندر خون نظر آ رہا ہے بددماغی ہے،   لانگ مارچ کے اندر لوگ دلجمعی کے ساتھ شامل ہونگے، علی نواز اعوان نے 4 نومبر کو اسلام آباد انتظامیہ سے جلسہ کی اجازت لی ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان تحریک  انصاف  کے چیئر مین عمران خان نے  28 اکتوبر  لاہور کے علاقے لبرٹی سے لانگ مارچ  شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔