عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد ملک میں تباہی اور فتنہ پھیلانا ہے: مریم نواز

عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد ملک میں تباہی اور فتنہ پھیلانا ہے: مریم نواز

لندن: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا مقصد ملک میں تباہی اور فتنہ پھیلانا ہے ۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے سارے پلان فیل ہو رہے اسلیے انہوں نے شر پھیلانے کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے عمران خان کے لانگ مارچ کو خونی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں ۔ لاشوں اور خون کا کھیل اب ختم ہونا چاہیے ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پُرامن مارچ کے بیانیہ کی آڑ میں اصل سازش رچائی گئی ۔

بعد ازاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا کیا کہنا چاہتے تھے سمجھ نہیں آئی ، فون کرکے اُن سے پریس کانفرنس سے متعلق پوچھیں گے کہ اس کا مقصد کیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں