فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر عمران خان کا ردعمل

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر عمران خان کا ردعمل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا ہے کہ غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں ۔

گزشتہ شب پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی ، ارشد شریف کو کوئی عام آدمی دبئی سے کینیا نہیں بھجوا سکتا تھا ۔

ایک اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کو انہوں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ۔ اس معاملے پر کسی بھی فورم پر بلا لیا جائے ، تمام تفصیلات سامنے رکھیں گے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ لانگ مارچ پرُامن ہوگا اور مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کر دے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں ۔ دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ۔

سربراہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ سیاسی رجیم چینج کے ہینڈلرز اپنے ادارے میں رجیم چینج نہیں ہونے دیں گے ، دوسری صورت میں عوامی مینڈیٹ کی اہمیت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی ۔

مصنف کے بارے میں