اداکارہ سائرہ شہروز ’’جوانی پھر نہیں آنی‘ ‘کے سیکوئل میں شامل

اداکارہ سائرہ شہروز ’’جوانی پھر نہیں آنی‘ ‘کے سیکوئل میں شامل

کراچی : پاکستانی اداکارہ سائرہ شہروز کو  سپر ہٹ فلم’’جوانی پھر نہیں آنی‘ ‘کے سیکوئل میں کاسٹ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سائرہ شہروز کا کہنا تھا، ’میں اور فہد مصطفی ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، اگر آپ نے جوانی پھر نہیں آنی دیکھی ہے تو یقیناً یہ فلم بھی آپ کو اتنی ہی پسند آئے گی‘۔خیال رہے کہ 2015 کی ہٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دوستوں کے گروپ کی کہانی پر مبنی تھی جو اپنی بیویوں سے دور بینکاک میں چھٹیاں مناتے ہیں، اس فلم کے سیکوئل کے پلاٹ کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، تاہم ہدایت کار ندیم بیگ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ لندن میں ہوگی۔