اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

اسلام آباد: احتساب عدالت میں اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیرالزامات پڑھ کر سنا ئے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیرفرد جرم کے نکات پڑھ کر سنا  ئے ۔اسحاق ڈار پرآمدن سے زائد اثاثےبنانےکاریفرنس زیرسماعت ہے۔قائم مقام رجسٹرارکی ہدایت پرصحافیوں کو احتساب عدالت میں داخلے سے روکا گیا ۔اسحاق ڈار نےآمدن سے زائد اثاثےبنانےکاالزام غلط قرار دیاہے ۔اور صحت جرم ماننے انکار کر دیا ہے ۔

اس سے پہلے عدالت سیکورٹی انتظامیہ نے میڈیا نمائندگان کو عدالت میں جانے سے روک دیا تھا ۔ جبکہ اسحاق ڈار کے وکلا کو بھی اندر داخل ہونے سے روکا گیا ۔مزید تفصیلات کاانتظار ہے  ۔۔۔۔