فلمی دنیا کے سٹار سلمان خان حقیقی دنیا میں تین سال بعد باپ بنیں گے

فلمی دنیا کے سٹار سلمان خان حقیقی دنیا میں تین سال بعد باپ بنیں گے

ممبئی : معروف اداکار سلمان خان کی شادی کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ سلمان خان کے چاہنے والے ان کی شادی کی خبروں کو لے کر بہت متجسس نظر آتے ہیں۔
اس سال دسمبر میں سلمان خان 52 سال کے ہو جائیں گے لیکن فل الوقت ان کاشادی کا کوئی اراداہ نظر نہیں آتا۔ انہوں نےبھارتی میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ میں اچھا باپ بن سکتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں اچھا شوہر بن سکتا ہوں ۔

اس لیے میں ابھی شادی نہیں کر سکتا۔
سلمان خان نے اپنےانٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میرے والدین میرے بچوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔اس لیے میں بنا شادی کےبچوں کا باپ بنا چاہتا ہوں ۔سلمان خان بالی ووڈ انڈسٹری کے تیسرے اداکار ہیں جوبنا شادی کے باپ بننے کی خواہش رکھتے ہیں ۔