پی سی بی کا ثنامیر کے خلاف ایکشن لینے کافیصلہ

پی سی بی کا ثنامیر کے خلاف ایکشن لینے کافیصلہ

لاہور:خواتین کھلاڑیوں سے اچھا سلوک نہیں ہورہا،نئے انکشاف سے پی سی بی کے ہوش ٹھکانے آ گئے،ثنامیر کی کھلاڑیوں کو کی گئی ای میل منظرعام پرآگئی جس میں ویمن ٹیم کی سابق کپتان نےاالزام لگایاتھاکہ پی سی بی ویمن ونگ کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا ،ان کےساتھ کام کرنا ممکن نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان نے مینجمنٹ کےخلاف ای میل میں سخت الفاظ استعمال کئے، ثنا میر نے آفیشلز کےخلاف متنازعہ ریمارکس دیئے تھے، پی سی بی ویمن ونگ کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا

ذرائع کےمطابق پی سی بی نے ثنامیر کو نوٹس بھیجنے کافیصلہ کیا ہے ،اگر جواب غیرتسلی بخش ہوا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی،ثنامیر نے کچھ عرصہ قبل بھی آفیشلز کےخلاف متنازعہ ریمارکس دیےتھے۔