عالمی بائیکاٹ کے باعث اسرائیل کو اربوں ڈالرکا خسارہ

عالمی بائیکاٹ کے باعث اسرائیل کو اربوں ڈالرکا خسارہ

مقبوضہ بیت المقدس:مسلم ممالک کو اسرائیل کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی، اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کی وجہ سے اسرائیل کو زرعی شعبے میں زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسرائیلی اخبار معاریب کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کا لیبل لگائے جانے کے باعث اسرائیل کو زرعی شعبہ میں زبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور یہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کی بڑی کامیابی ہے۔

اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس نے 2013-14ءکے دوران بھرپور احتجاجی تحریک چلا کر اسرائیل کو 6 ارب ڈالر سے زیادہ مالی نقصان پہنچایا تھا۔

یہ تحریک مختلف کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور گرجا گھروں کو اس بات کی ترغیب دلاتی ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کرلیتا ہے، اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔