روس نے2018 میں فیس بک بند کرنے کی دھمکی دے دی

روس نے2018 میں فیس بک بند کرنے کی دھمکی دے دی

ماسکو:انٹر نیٹ پر نظر رکھنے والی روسی کمپنی نے فیس بک انتظامیہ کو دھمکی دے دی کہ وہ 2018 میں فیس بک کو بند کر دے گی۔
 تفصیلات کے مطابق  انٹر نیٹ پر نظر رکھنے والی روسی کمپنی نے فیس بک انتظامیہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کا نجی ڈیٹا ان کے حوالے کریں ورنہ 2018میں روس میں فیس بک کو بند کر دیا جائے گا۔
روسی انٹرنیٹ کمپنی نے کہا کہ روسی قانون کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس اور ٹویٹر وغیرہ روسی صارفین کی معلومات ان کو فراہم کریں ۔ ورنہ ان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو روس میں بند کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس کے قبل روس میں لنکڈان کو بند کر دیا گیا تھا۔