کنٹرول لائن کی ایک بار پھر خلاف ورزی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کنٹرول لائن کی ایک بار پھر خلاف ورزی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی :لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسز نے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ بدھ کی صبح بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آکرشخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔
ؓفورسز کی جا نب سے فائرنگ کاایک شیل بالاکوٹ گاوں کے ایک مکان پرگرا۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی کر کے بھارتی توپوں کے منہ بند کردیئے۔