اسرائیلی فوجیوں کی ہٹ دھرمی, 15 فلسطینیوں کو پکڑ لیا

اسرائیلی فوجیوں کی ہٹ دھرمی, 15 فلسطینیوں کو پکڑ لیا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنار ے کے مقبوضہ علاقوں سے 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنار ے کے مقبوضہ علاقوں سے 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں میں کل رات آپریشنز میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہونے کے دعوے کے ساتھ 15 فلسطینیوں کو زیرِ حراست لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ مقبوضہ علاقوں اور مشرقی القدس میں اکثر و بیشتر چھاپے مارنے والی اسرائیلی سیکورٹی قوتیں مختلف دعووں کے ساتھ فلسطینی شہریوں کو پکڑ کر جیل میں بند کر دیتی ہیں۔اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 300 بچوں سمیت تقریبا 7 ہزار فلسطینی بند ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source