سدھارتھ ملہوترا نے ”ریس3“ سے انکار کی وجہ بتا دی

سدھارتھ ملہوترا نے ”ریس3“ سے انکار کی وجہ بتا دی

ممبئی : بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم ”ریس3“ میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتا دی اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کا سکرپٹ پسند نہ آنے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ”ریس 3“ کے لئے سدھارتھ ملہوترا سے رابطہ کیا گیا لیکن سدھارتھ نے سکرپٹ پسند نہ آنے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔پہلے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سدھارتھ کا فلم ”ریس3“ میں کام سے انکار ان کا مصروف ترین شیڈول ہے لیکن سدھارتھ کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کا سکرپٹ پسند نہیں آیا اس لئے انہوں نے کام کرنے سے انکار کیا ہے۔