قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو زیور بناتی ہیں: چیئرمین ہایئر ایجوکشن کمیشن

قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو زیور بناتی ہیں: چیئرمین ہایئر ایجوکشن کمیشن

لاہور: قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو زیور بناتی ہیں اور اعلی تعلم میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔جامعات میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اورمنشیات کی فروخت سنگین مسئلہ ہے۔  چیئرمین ہایئر ایجوکشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد   کا   کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں سے انتہا پسندی کو ختم کرنے میں والدین مدد کریں۔

نیو نیوز کے پروگرام" جمہور" فرید رئیس کے ساتھ  خصوصی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی سے اسکالرشپس پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، والدین اور اساتذہ ملکر جامعات میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو ختم کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مختار احمدکا کہنا ہے کہ رینکنگ کے بجائے معیاری تعلیم کا فروغ ٹارگٹ ہے اور ریسرچ کلچر کو بڑھانا ہے اور سی پیک کے روٹ پرریسرچ سینٹر بنائے جارہے ہیں۔

چیئرمین ہایئر ایجوکشن کمیشن کا تفصیلی انٹرویو آج شام سات بج کر پانچ منٹ پر  نیو نیوز کے پروگرام جمہورمیں پیش کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں