لاہور میں منی لانڈرنگ کے ذریعے دہشتگردوں کو مبینہ رقم فراہم کرنے کا انکشاف

لاہور میں منی لانڈرنگ کے ذریعے دہشتگردوں کو مبینہ رقم فراہم کرنے کا انکشاف

لاہور: لاہور میں بکیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو مبینہ رقم فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم نئیر شیخ ماہانہ کروڑوں روپے افغانستان، بھارت اور دبئی سے منگواتا اور بھجواتا ہے۔ ملزم روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ایسے افراد کو پیسے بھجواتا ہے جن کے نام کوڈ ورڈ میں لکھے گئے ہیں۔ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے جولائی میں تحقیقات شروع کیں، ملزم کے قبضے سے ملنے والے لیب ٹاپ اور موبائل کی فرانزک رپورٹ کے باوجود کارروائی نہ ہو سکی۔

فرانزک رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم نہ صرف غیر ملکیوں کے ساتھ روابط میں ہے بلکہ رقوم کا لین دین بھی کرتا ہے، ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ونگ نے حساس اداروں کو بھی ملزم کے بارے میں معلومات کے لیے مدد کے لیے مراسلہ لکھا۔ تمام شواہد کے باوجود ملزم کے خلاف ایف آئی اے قانونی کاروائی کرنے سے تاحال قاصر ہے، ملزم کے خلاف 2014 میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔