عراق، 42دہشتگردوں کو اجتماعی پھانسی

عراق، 42دہشتگردوں کو اجتماعی پھانسی

بغداد: عراقی حکومت نے دہشت گردی کے الزام میں 42 مشتبہ دہشتگردوں کو اجتماعی پھانسی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ان عسکریت پسندوں پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور کار بم دھماکوں کے الزامات عائد تھے۔ یہ عراق کی جانب سے رواں سال اجتماعی سزائے موت دیے جانے کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بڑی تعداد میں پھانسیاں دینے پر عراقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے لرزہ خیز اقدام قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ تین ماہ قبل بھی عراقی وزارت انصاف نے 14 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت دی تھی۔