کردوں نے عراق سے آزادی اور علیحدہ ریاست کے حق میں ووٹ دیدیا

کردوں نے عراق سے آزادی اور علیحدہ ریاست کے حق میں ووٹ دیدیا

بغداد: بین الاقوامی دبائو کو مسترد کرتے ہوئے کردوں نے نہ صرف ریفرنڈم کا انعقاد کیا بلکہ عراق سے آزادی اور علیحدہ ریاست کے حق میں ووٹ بھی دے دیا۔

عراقی میڈیاکے مطابق آزاد اور علیحدہ کرد ریاست کے حصول کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ٹرن آ ئوٹ 72.61 فیصد رہا جس میں 92.73 فیصد ووٹرز نے آزادی کے حق میں ووٹ دیے۔

عراق کے خودمختار علاقے کردستان کے شمالی صوبوں اربیل، سلیمانیہ، دھوک اور کرکوک میں ووٹنگ ہوئی۔ ریفرنڈم کی بڑے پیمانے پر کامیابی کے بعد عراق میں کردوں کے رہنما مسعود بارزانی نے کہا کہ ریفرنڈم میں کامیابی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم فوری طور پر آزادی کا اعلان کردیں گے بلکہ اس سے مذاکرات کے دروازے کھلیں گے۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا واضح طور پر کہنا ہے اس ریفرنڈم کے نتائج کو بنیاد بناکر کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے نتائج کو منسوخ کیا جائے، مذاکرات آئینی فریم ورک میں رہتے ہوئے شروع کیے جائیں گے۔ ہم پورے کردستان ریجن میں آئین کے مطابق عراقی قوانین نافذ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں