اسرائیل کی مخالفت کے باوجود فلسطین کو انٹرپول کی رکنیت مل گئی

اسرائیل کی مخالفت کے باوجود فلسطین کو انٹرپول کی رکنیت مل گئی

مقبوضہ بیت المقدس:  اسرائیل کی مخالفت کے باوجود فلسطینی ریاست کو انٹرپول کی رکنیت مل گئی۔

بیجنگ میں انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو انٹرپول کی رکنیت دینے کیلئے ووٹنگ کرائی گئی جسے رکوانے کیلئے اسرائیل کے وزیر خارجہ نے بھرپور کوشش کی اور موقف اختیار کیا کہ اس مسئلے پر ووٹنگ آئندہ سال تک ملتوی کر دی جائے لیکن ان کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹرپول کے ارکان کے اصولی موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے فلسطین کو یہ کامیابی ملی ہے۔