بطور کپتان میری اور ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی, سرفراز احمد

بطور کپتان میری اور ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی, سرفراز احمد
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی:  قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایشیاءکپ میں اپنی ناقص کارکر دگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور کپتان میری اور ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی جس کی وجہ سے ہم ایشیاءکپ سے باہر ہوگئے ، ٹیم کو آگے لیکر جانا تھا تو پھر ہم کواچھی کارکردگی کامظاہرہ کرناچاہئے تھا جوکہ نہیں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے ہاتھو ں شکست سے دوچار ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ہم ایشیا ءکپ سے باہر ہوگئے ، ہم کو میچ کے درمیان وکٹس لینی چاہئے تھی جو نہیں لی گئیں.

فیلڈنگ بھی ہماری بہتر نہیں تھی جبکہ بیٹنگ لائن بھی کمزور رہی ، ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی اور بطور کپتان میری کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی اگر ٹیم کو آگے لیکر جانا تھا تو ہمیں اچھا کھیلنا چاہئے تھا لیکن تینو ں شعبوں میں ہماری کارکردگی ٹھیک نہیں رہی ۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھا کھیلتا ہے اور مستقبل میں پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی دکھا سکتاہے ۔