چین اور پاکستان ہر حال میں اپنی سدا بہار دوستی کو برقرار رکھیں گے:چینی وزارت خارجہ

چین اور پاکستان ہر حال میں اپنی سدا بہار دوستی کو برقرار رکھیں گے:چینی وزارت خارجہ
کیپشن: Image by Al Bawaba

بیجنگ:پاکستان کے دوست اور ہمسایہ ملک چین نے کہا کہ پاکستان کیساتھ بیجنگ کے تعلقات خراب کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا کہ ریاستی کونسلروانگ ثری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے ان پر واضح کیا کہ چین اور پاکستان ہر حال میں اپنی سدا بہار دوستی کو برقرار رکھیں گے اور اگر دونوں ممالک کے درمیان مزاحمت یا پھر ہم آہنگی میں فقدان پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا.

ایسی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان اقتصادی راہداری کے شروع تجارت میں اضافے اور غربت میں خاتمے اور عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کیئے تمام تر کوششیں بروے کار لائیں گے۔