سعودی کرنسی کی توہین پر کتنا جرمانہ اور سزا ہو سکتی ہے ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

سعودی کرنسی کی توہین پر کتنا جرمانہ اور سزا ہو سکتی ہے ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو

ریاض: سعودی عریبین مانیٹر ی اتھارٹی (ساما) نے خبردار کیا ہے کہ قومی کرنسی کی توہین پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ کوئی بھی شخص بالقصد مملکت میں رائج کرنسی کی توہین،

انکی شکل بگاڑنے ، انہیں توڑنے پھاڑنے یا کیمیکل مواد سے انہیں صاف کرنے، وزن اور حجم کم کرنے یا کسی بھی طور سے جزوی طور پر تلف کرنے کا مجاز نہیں۔ یہ سب کچھ قابل سزا جرم ہے ۔اس پر 5برس قید اور 3تا 10ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر اکتفا کیا جاسکتا ہے۔