وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں 23لاکھ 2ہزار روپے میں نیلام

وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں 23لاکھ 2ہزار روپے میں نیلام
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد :وزیراعظم ہاؤس میں نیلام کی گئیں 3 بھینسیں، 4 کٹیاں اور ایک کٹا 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت کر دیا گیااور خریداروں سے نقد رقم وصول کر کے انہیں بھینسیں حوالے کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں موجود قیمتی گاڑیوں کے بعد 8 بھینسیں بھی نیلام کردی گئیں جس میں سے 2 بھینسیں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے خریدیں۔

تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی اور دوسرے مرحلے میں آج 8 بھینسوں کو نیلام کیا گیا۔یاد رہے کہ ایک بھینس تقریبا 15 کلود ودھ دیتی ہے، خریدار بولی لگانے والوں سے الجھ پڑے۔

تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاؤس کے زیر استعمال لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی اور دوسرے مرحلے میں بھینسوں کی نیلامی کی جارہی ہے۔


وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو خریداروں نے شکوہ کیا کہ بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے۔

بھینسوں کی نیلامی کے دوران خریداروں اور بولی لگانے والے عملے کے دوران نوک جھوک  ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے کہا یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے، خریدار کو نقد رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔

 
مسلم لیگ (ن) کے دو کارکنان نے دو بھینسیں بالترتیب 3 لاکھ اور 3 لاکھ 30 ہزار روپے میں خریدیں، خریدار حاجی امداد علی کا کہنا تھا کہ بھینسیں نواز شریف کی نشانی ہیں اور وہ اسے اپنے ڈیرے میں رکھیں گے۔


وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کا 11 ستمبر کو اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں جنہیں نیلام کیا جائے گا۔


خیال رہے کہ تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاﺅس کے زیر استعمال لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی۔وزیراعظم ہاﺅس میں موجودہ 8 بھینسوں کو بولیاں لگانے کے لیے پیش کیا گیا ہے اور خواہشمند خریداروں نے بولیاں لگانا شروع کردیں۔