بھارتی ایئرفورس کے وائس چیف ایئرمارشل نے حادثاتی طور پر خود کو گولی مارلی

بھارتی ایئرفورس کے وائس چیف ایئرمارشل نے حادثاتی طور پر خود کو گولی مارلی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی: بھارتی ایئرفورس کے وائس چیف ایئرمارشل شریش ببن دیو نے حادثاتی طور پر خود کو ٹانگ میں گولی مارکر زخمی کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے نائب سربراہ کو واقعہ کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

0ef16480c17b3a42b09c0c43287dcd12

خیال رہے کہ شریش ببن دیو نے جولائی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا، شریش ببن نے 1979 میں پائلٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا تھا۔