18 سال کی تھی مجھے ویڈیو میں شامل گلوکار نے جنسی طور پر ہراساں کیا:سنی لیون

18 سال کی تھی مجھے ویڈیو میں شامل گلوکار نے جنسی طور پر ہراساں کیا:سنی لیون
کیپشن: تصویر بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ممبئی:اپنی بولڈ اداکاری کے باعث بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنیوالی بھارتی اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو18 سال کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سنی لیون نے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران جب میں محض 18 سال کی تھی مجھے ویڈیو میں شامل گلوکار نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور بدسلوکی کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت میرے اندر کی پنجابی خاتون جاگ گئی تھی جو اپنے ساتھ کچھ بھی غلط ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتی، میں بھی اپنے ساتھ ہونیوالی اس گھناﺅنی حرکت پر خاموش نہیں بیٹھی اور پروڈیوسر سے واقعے کی شکایت کردی۔