وزیر اعظم ہاؤس کی بھینس مہنگے داموں اپنے قائد کی محبت میں خریدی

وزیر اعظم ہاؤس کی بھینس مہنگے داموں اپنے قائد کی محبت میں خریدی

لاہور :وزیر اعظم ہاؤس کی نیلام ہونے والی بھینس فارم ہاؤس میں رکھنے کے بعد نواز شریف کو بطور تحفہ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی نیلام ہونے والی بھینس کے خریدار حاجی امداد علی نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ بھینس اصل قیمت سے مہنگے داموں اس لئے خریدی ہے کہ یہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی نشانی ہے جبکہ مریم نواز ہماری بہن ہیں ۔

انہوں  نے کہا کہ بھینس کی اصل قیمت شائد ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہے جبکہ اس نے یہ بھینس تین لاکھ بیس ہزار روپے میں خریدی۔حاجی امداد علی نے کہا کہ وہ اسے اپنے فارم میں رکھنے کے بعد میاں نواز شریف کو بطور تحفہ دے گا۔