سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ 3روز کے لئے بند رہے گا

سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ 3روز کے لئے بند رہے گا

سمبڑیال :سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ سمبڑیال رن وے کی ضروری مرمت کے لئے آج 28ستمبر سے 3روز کے لئے بند رہے گا جس کے نتیجہ میں تمام پروازیں بند رہیں گی ۔


تفصیلات کے مطابق نجی شعبہ میں قائم سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ سمبڑیال کی انتظامیہ ہر 6ماہ بعد رن وے کی ضروری مرمت کیلئے بند رکھتی ہے تاکہ جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو جس وجہ سے ائیرپورٹ انتظامیہ نے آج 28ستمبر سے 30ستمبر تک رن وے کی ضروری مرمت کیلئے 3روز بند ر کھنے کا فیصلہ کیا ہے-

جبکہ  مختلف ائیر لائنز نے اپنی فلا ئٹس شیڈول کو تبدیل کرتے ہوئے اسلام آباد اور لاہور ائیر پورٹ سے مسافروں کو بیرون ملک روانہ کرے گی ۔