لوہاری میں 10 روپے فی گھنٹہ پر ہیلمٹ کرائے پر دستیاب

لوہاری میں 10 روپے فی گھنٹہ پر ہیلمٹ کرائے پر دستیاب
فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : مہنگے داموں ہیلمٹ نہ خرید سکنے والوں کی مشکل آسان ہو گئی۔ لوہاری میں ہیلمٹ 10روپے فی گھنٹہ کرایہ پر ملنے لگ گیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا لازم قرار دیا گیا تھا۔جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں ہیلمٹ نہ ڈالنے والے شہریوں کے چالان کیے گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔200روپے کا ہیلمٹ 1500روپے کا دیا جا رہا ہے۔تاہم اب ہیلمٹ نہ خریدنے والوں کی مشکل آسان ہو گئی۔ چالان سے بچنے کیلئے شہری لوہاری گیٹ میں دکاندار کی جانب سے فراہم کی گئی سہولت سے فائدہ اٹھانے لگے۔ہیلمٹ شناختی کارڈ دکھانے پر 10روپے فی گھنٹہ کے حساب سے دیا جاتا۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا لازم قرار دیا گیا تھا لیکن بڑی تعداد میں شہری اہم شا ہراہوں پر بغیر ہیلمٹ سفر کر تے دکھائی دئیے۔ ٹریفک وار ڈن بھی قانون شکنوں کیخلاف سرگرم رہے اور ہیلمٹ استعمال نہ کر نے پر سینکڑوں مو ٹر سائیکل سواروں پر جرمانے عائد کر دئیے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مال روڈ پر 1276 جبکہ مجموعی طور پر شہر بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5315 موٹر سائیکل سوارو ں کو جرمانہ عائد کیا گیا، مال روڈ پر 32 مقامات پر بیریئر لگا کر مو ٹر سائیکل سواروں کیخلاف کا رروائی کی گئی، 42 اضافی وار ڈنز تعینات کئے گئے تھے۔

دوسری جانب ما رکیٹوں اور اہم شاہراہوں پر لگے سٹالوں پر ہیلمٹ من مانے نرخوں پر فرو خت کئے گئے، میکلوڈ روڈ ،لٹن روڈ ،مغلپو رہ ،ٹائو ن شپ اوربلال گنج سمیت دیگر ما رکیٹوں میں گزشتہ روز تقریباً 12 ہزار ہیلمٹ فروخت ہو ئے جبکہ 4 ہزار شہریوں نے سٹالوں سے ہیلمٹ خریدے۔