بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 افراد شہید کر دیے

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 افراد شہید کر دیے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 افراد کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے نور باغ میں محاصرے کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر کے مالک سلیم ملک شہید ہو گئے۔

بھارتی فوج کی بربریت کا دوسرا واقعہ ضلع اسلام آباد کے علاقے دلوچ دورو میں پیش آیا جہاں قابض فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر ایک نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔قابض افواج نے بڈگام اور اننت ناگ میں بھی سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو شہید کیا۔

دوسری جانب شہید سلیم ملک کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور قابض انتظامیہ اور بھارتی فوج کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بھارتی فورسز نے  نماز جناہ میں شرکت کرنے والے افراد پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔