سی پیک دنیا کاشفاف ترین منصوبہ ہے، احسن اقبال

سی پیک دنیا کاشفاف ترین منصوبہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جتنے مرضی فارنزک آڈٹ کروائیں، سی پیک دنیا کا شفاف ترین منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک پوریپاکستان اور ریاست کا منصوبہ ہے، اس پر تنازع پیدا کرنا ملک سے دشمنی ہوگاجبکہ ہم سی پیک کی صورت میں 46 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پاناما کا سیاسی ناٹک رچایا گیا جس سے ملک کو نقصان ہوا، منی بجٹ میں جو تجاویزدی گئیں اس میں ملکی مسائل کا ادراک نہیں۔اس موقع پر احسن اقبال نے وزیرخزانہ اسد عمر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ خودکشی کرلوں گا بیرونی قرضہ نہیں لوں گالیکن اب بیرونی قرضے کے حوالے سے واضح بات نہیں کی جارہی ہے۔