کراچی میں بارش،پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کا خدشہ

کراچی میں بارش،پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کا خدشہ

کراچی: شہر قائد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے جس کے سبب نیشنل سٹیڈیم میں پانی جمع ہوگیا ہے اور میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیریز کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں جبکہ سٹیڈیم آنے والوں کیلئے پارکنگ انتظامات اور ٹریفک کیلئے متبادل راستوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئیں ہیں۔

یاد رہے تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہیں، پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، مائیکل گف ٹی وی امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد لاہور میں ٹی 20سیریز شیڈول ہے۔