طیب اردگان 24 اکتوبر کو  2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

طیب اردگان 24 اکتوبر کو  2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: ترک صدر طیب اردگان 24 اکتوبر کو  2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، ترک صدر طیب اردگان 24 اکتوبر کو  2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیب اردگان کو  وزیر اعظم عمران خان  نے دورہ پاکستان کی دعوت دی جو ترک صدر نے  قبول کر لی۔  عمران خان نے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دورے کی دعوت دی۔

 

ذرائع کے مطابق ، ترک صدر کے دورہ پاکستان کی تفصیلات آئندہ ہفتے تک طے کر لی جائیں گی، ترک صدر کیساتھ سرمایہ کاروں کا بڑا وفد بھی پاکستان آئے گا۔