سی پیک کے تحت مٹیاری لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ مارچ 2021میں مکمل ہوگا

سی پیک کے تحت مٹیاری لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ مارچ 2021میں مکمل ہوگا

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مٹیاری۔لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے مطابق یہ لائن 886 کلومیٹر پر محیط ہے جو مارچ 2021، میں مکمل ہوگا۔


چینی روبوٹ کی مدد سے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ چین سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لئے تیار ہے۔

انٹلیجنٹ انسپیکشن روبوٹس سی پیک کے تحت تیار کیے جانے والے مٹیاری۔ لاہور پاور ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے معائنے کے لئے استعمال ہوں گے۔

ڈیبگنگ کے عمل کے ساتھ ہی تقریباً 20 انٹیلیجنٹ انسپیکشن روبوٹ مکمل ہوگئے تھے اور انہیں مٹیاری۔لاہور پاور ٹرانسمیشن پروجیکٹ میں استعمال کیا جائے گا۔