ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق: این سی او سی

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق: این سی او سی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 6 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 694 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8205 ہے۔

اب تک ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 10 ہزار 275 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 766، پنجاب میں 99128، خیبر پختونخوا میں 37617، اسلام آباد میں 16440، گلگت بلتستان 3662، بلوچستان میں 15013 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2649 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6457 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے 2486، پنجاب 2230، خیبر پختونخوا 1259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان 145، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 36468 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 924 مریض زیرعلاج جبکہ 106 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ تاحال 34 لاکھ 20 ہزار 654 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔