سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان مستقل جنگ بندی پر تیار نہیں ہوں گے، زلمے خلیل زاد

سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان مستقل جنگ بندی پر تیار نہیں ہوں گے، زلمے خلیل زاد

واشنگٹن: امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیر معمولی بات نہیں، تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

تفصیل کے مطابق زلمے خلیل زاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جامع اور مستقل جنگ بندی پر کسی بھی صورت بھی تیار نہیں ہونگے۔

ایک امریکی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کا شکار دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، اس لئے مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیر معمولی بات نہیں ہے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔ امریکا اس معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔