کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم کی حقیقی پہچان ہے، شبلی فراز

کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم کی حقیقی پہچان ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔ کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ کورونا سے لے کر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کامیاب ویژن کی گواہی اعدادوشمار دے رہے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 98864 جبکہ سندھ میں 135246 ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے اپنی ٹویٹ میں اعدادوشمار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2229 جبکہ سندھ میں 2477 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 37525 کیسز اور 1258 اموات ہوئیں۔ اسلام آباد میں کیسز 16324 اور 181 اموات ہوئیں۔