لندن: نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نقاب پوش افراد کا احتجاج

لندن: نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نقاب پوش افراد کا احتجاج
کیپشن: شریف فیملی نے مطابق پولیس کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نقاب پوش افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’گو نواز گو‘ کے نعرے درج تھے تاہم نقاب پوش افراد مظاہرے کے کچھ دیر بعد منتشر ہوگئے۔

شریف فیملی کے ذرائع کے مطابق پولیس کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کیلئے اجازت نہیں مانگی تھی اور کورونا کے باعث 6 سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے احتجاجی مظاہرے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔