آل راؤنڈر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

England, all-rounder, Moeen Ali, Test cricket, ICC

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی معین علی نے کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ معین علی نے انگلینڈ کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 2 ہزار 914 رنز بنائے ہیں جبکہ اُن کی اوسط تقریبا 28.29 رہی ہے ۔ 64 ٹیسٹ میچوں میں معین علی کا بہترین اسکور 155 رنز ناٹ اوٹ رہا ۔ اس کے علاوہ برطانوی کھلاڑی نے 195 ٹیسٹ وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں ۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر ٹیسٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنی توجہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ معین علی آنے والے مہینوں میں گھر سے دور رہنے کے حوالے سے بھی پریشان ہیں کیونکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور ایشز اسکواڈ دونوں کے ممبر ہیں ۔ وہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں ہیں ، آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ کو اپنے حالیہ فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے ۔