سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے
کیپشن: سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے
سورس: فوٹو فائل

کراچی:  سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے۔ سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور  بیریسٹر مرتضیٰ مہیسر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

 وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران سابق وزیراعلیٰ سیّد غوث علی شاہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سابق وفاقی وزیر سیّد ظفر علی شاہ اور بیرسٹر مرتضی مہیسر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مذکورہ سیاسی رہنماؤں نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ غوث علی شاہ یکم جنوری 1934ء کو خیرپور میں پیدا ہوئے، وہ 6 اپریل 1984سے 6 اپریل 1988ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے تھے اس کے علاوہ وہ وزیر دفاع اور وزیر تعلیم کے وفاقی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں سابق وزیر اعلی سندھ اور سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ نے دعوی کیا تھا کہ میرے دو بیٹے اور 3 پوتوں نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا اور میری ایک بیٹی بھی ان کے ساتھ ہے جبکہ میں اپنے بیٹوں کو اپنی جائیداد سے عاق کردیاہے۔

پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی انھیں بنانے کی کوشش کی اور میرے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ جن کے ساتھ تنازع تھا ان سے صلح ہو گئی لیکن یہ غلط بات ہے، میری اور میرے دوسرے بچوں کی جان خطرے میں ہے اس لئے حکومت سندھ کی سیکیورٹی سے مطمئن ہوں۔