لاہور: گزشتہ چند روز سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب اس میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بھی کاروباری روز کے آغاز پر امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے اور جو انٹربینک میں 3 روپے 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 234روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب روپے کو استحکام ملنے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 481 پر آ گیا ہے۔