شاداب خان اور نسیم شاہ لاہور میں شیڈول میچز کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے

شاداب خان اور نسیم شاہ لاہور میں شیڈول میچز کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے

لاہور: پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پاک، انگلینڈ سیریز کے لاہور میں شیڈول میچز میں ان ایکشن ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ اور شاداب خان کراچی میں کھیلے گئے چار میچز کیلئے ٹیم میں شامل نہیں تھے اور انہیں آرام دینے کی غرض سے دیگر کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا تاہم لاہور میں شیڈول میچز کیلئے وہ دستیاب ہیں۔ 
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹیم کا حصہ تھے البتہ باقی تین میچز میں ان کو آرام دیا گیا جبکہ شاداب خان نے مکمل آرام کیا۔ 
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے 2، 2 میچز میں کامیابی حاصل کی اور یوں سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ 
 سیریز کا دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا اور چھٹا میچ 30 ستمبر جبکہ ساتواں اور سیریز کا آخری میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں