اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی گئی

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی گئی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں دائر درخواست واپس لے لی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں جس پر الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ فیصلہ محفوظ ہو چکا تھا مگر اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس بحال کیا، آج آپ آئے ہیں، کل کوئی اور آ جائے گا۔
درخواست گزار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ہدایت پر اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کا تحریری بیان جمع کروا دیا جس میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، کیس میں قانون کی تشریح درکار ہے لہٰذا مجاز فورم سے رجوع کریں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں دائر کی گئی درخواست میں ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر اسحاق ڈار کو نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی، اسحاق ڈار پر عطا الحق قاسمی کیس میں عائد جرمانہ ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔

مصنف کے بارے میں