عمران خان کی تقریر، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اہم کمیٹی سے فارغ

عمران خان کی تقریر، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اہم کمیٹی سے فارغ

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) کے وائس چانسلر (وی سی) ڈاکٹر اصغر زیدی کو وفاقی جامعات کیلئے قائم تلاشی کمیٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اصغر زیدی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بلا کر خطاب کرانے پر فارغ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر شعیب میر وفاقی جامعات کیلئے قائم تلاش کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کو جلسے کی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔
مریم نواز شریف کی ٹویٹ کے بعد گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں ہے۔ 
 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوسناک ہے اور جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں