آڈیو لیکس سیکیورٹی کی بہت بڑی ناکامی ہے، اب کوئی عالمی لیڈر یہاں بات نہیں کرے گا: وزیر اعظم کی آڈیو لیکس کی تصدیق

آڈیو لیکس سیکیورٹی کی بہت بڑی ناکامی ہے، اب کوئی عالمی لیڈر یہاں بات نہیں کرے گا: وزیر اعظم کی آڈیو لیکس کی تصدیق
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایوان وزیر اعظم سے آڈیو لیکس سیکیورٹی کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ اب عالمی لیڈر یہاں بات کرتے ہوئے 100 مرتبہ سوچیں گے۔ اس کی تحقیقات ہوگی اور ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں شہباز شریف نے آڈیو لیکس کی تصدیق کرتے  کہا کہ  آڈیو لیکس سنجیدہ  لیپس ہے۔ آڈیو لیکس کے حوالے سے  حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔ معاملے کی تحقیقات  ہوگی۔عالمی لیڈر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے کہ یہاں بات کرنی ہے یا نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نہ مجھ سے کوئی سفارش کی اور نہ ہی کوئی فیور مانگی ۔ مریم نواز کے داماد نے آدھی مشینری عمران خان کے دور میں منگوائی تھی ۔ڈاکٹر توقیر کو کہا کہ مریم نواز کو میں بھی بتاؤں گا آپ بھی بتائیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ہماری خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق کیا۔ ملک کو دنیا میں تنہا کردیا۔ اس تنہائی نے پاکستان کو بہت بڑا نقصان پہنچایا  ہے۔مخلوط حکومت کی کاوشوں سے پاکستان تنہائی کے دور سے نکل آیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں