پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں جیت تاریخ رقم کر سکتی ہے

پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں جیت تاریخ رقم کر سکتی ہے

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا دورہ ویسٹ انڈیز 1957/58 میں کیا اور دونوں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں مدمقابل ہوئے اور سیریز بے نتیجہ رہی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 60 سالوں میں مجموعی طور پر اب تک 50 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں۔ پاکستان مجموعی طور پر 19 میچز میں کامیاب رہا, ویسٹ انڈیز 16 میں کامیاب رہا اور 15 میچز ڈرا ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سترھویں ٹیسٹ کرکٹ سیریز جاری ہے ۔ یہ پاکستان کا آٹھواں دورہ ہے جس کا پچاسواں ٹیسٹ میچ 21اپریل سے 25 اپریل تک کیریبین میدان کنگسٹن جمیکا میں کھیلا گیا۔

پاکستان نے دورہ ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر اچھا آغاز کیا ہے ۔لیکن اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم 7 مرتبہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرچکی ہے جس میں آج تک کوئی سیریز پاکستان کے نام نہیں رہی اور دوسری طرف 7 سیریز میں سے 4 میں ویسٹ انڈیز کامیاب رہی اور 3 سیریز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

کیا اس بار قومی ٹیم کالی آندھی کو کیریبین میدانوں میں شکست دے کر پہلی سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوسکے گی ـــ یا نہیں ؟ یہ تو بہت جلد سب کو پتہ لگ جانا ہے ۔ لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلند حوصلے کو دیکھتے ہوئے لگتا یہ ہی ہے کہ اس بار کیریبین میدانوں میں پاکستانی ٹیم تاریخ رقم کرہی ڈالے گی