کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر شیئر کردی

کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر شیئر کردی

ممبئی:بھارتی اداکاروں کا جنوں سوشل میڈیا کے لیے بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے بھی فنکار دن بدن ایکٹو ہو رہے ہیں  اور اسی طرح بالی ووڈ  اداکارہ کترینہ کیف کا سوشل میڈیا استعمال کرنے کا شوق دن بہ دن زیادہ بڑھ رہا ہے، فیس بک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنانے کے بعد اب وہ انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کردی، جس پر اداکارہ نے لکھا ’نیا آغاز‘۔

اداکارہ کی اس تصویر کو اب تک بے شمار مداح لائک کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف نے گزشتہ سال اپنی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا فیس بک اکاؤنٹ بنایا تھا۔

کترینہ کیف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک 5 لاکھ سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں۔