پی ٹی آئی جلسہ ،جڑواں شہروں کے لیے ٹریفک پلان جاری

پی ٹی آئی جلسہ ،جڑواں شہروں کے لیے ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد:راولپنڈی اور اسلام آباد کے انصافینز پر جوش طریقے سے تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں اور اس دوران کسی بھی قسم کی بدمزگی سے بچنے کے لیے چھ سو پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔اور شہروں کی بڑی شاہراہیں ریلی کی وجہ سے تقریبا بند ہوں گی ۔اس ضمن میں ٹریفک پولیس نے عام شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔


پشاور سے آنے والی ٹریفک کشمیر ہائی وے سے بائیں جانب پریڈ گراﺅنڈ کی جانب مڑے گی ۔
لاہور سے آنے والی ٹریفک گارڈن فلائی اوور کا یو ٹرن لینے سے پہلے ایکسپریس وے یا فیض آباد کا رستہ استعمال کریں۔
اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک ڈھوکری چوک،راول ڈیم چوک اور مری روڈ استعمال کرے گی۔
سیکٹر G.6,7اور F8سے آنے والی گاڑیاں زرعی بینک سے دائیں جانب مڑتے ہوئے 9thاوینیو استمال کریں۔
ایکسپریس وے سے آنے والی گاڑیاں فیض آباد پل کے بعد مری اور راول ڈیم روڈ استعمال کریں گے۔
کشمیر ہائی وے سے آنے والے چاند تارا چوک تک جانے کے لیے زیرو پوائنٹ کا رستہ استعمال کریں گے۔